Tuesday, April 23, 2024

آکسیجن گیس کی امپورٹ ڈیوٹی 3 ماہ کیلئےختم کر دی گئی

آکسیجن گیس کی امپورٹ ڈیوٹی 3 ماہ کیلئےختم کر دی گئی
July 2, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسپتالوں اور کلینکس میں کورونا کے مریضوں کیلئے درکار آکسیجن گیس  کی دستیابی کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ، آکسیجن گیس کی امپورٹ ڈیوٹی 3 ماہ کیلئے ختم کردی گئی، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آکسیجن گیس کی امپورٹ ڈیوٹی 3 ماہ کیلئے ختم کردی گئی ہے ، آکسیجن ٹینک پر بھی ڈیوٹی ختم کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  3ماہ کے بعد بھی اگر  ضرورت پڑی تو اس میں توسیع کی جائے گی، امپورٹ کے  دیگر قواعد متعلقہ کسٹم عملہ لاگو کرے گا، ایف بی آر حکام  کی جانب سے  کورونا اور آئی سی یو کے دیگر مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے  پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔