Friday, May 17, 2024

آکسفورڈ یونیورسٹی چوتھی بار دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار

آکسفورڈ یونیورسٹی چوتھی بار دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار
September 14, 2019
لندن ( 92 نیوز)ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا بھر کی یونیورسٹیز کی سال 2020 کی ورلڈ رینکنگ جاری کردی، آکسفورڈ یونیورسٹی چوتھی بار دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار پائی ، پاکستان کی صرف چھ یونیورسٹیز ورلڈ رینکنگ میں پہلی ہزار یونیورسٹیز کی فہرست میں جگہ پاسکیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کے 92 ممالک کی 14 سو یونیورسٹیز کی سال 2020 کےلئےعالمی رینکنگ جاری کردی ،  ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی  چوتھی بار دنیا میں بہترین یونیورسٹی قرار پائی ، کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دوسرے اور کیمبرج یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہے۔ ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ میں پاکستان کی صرف چھ یونیورسٹیز پہلی ایک ہزار یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل ہوسکیں، خیبرپختونخوا کی انتالیس یونیورسٹیز میں ایک بھی یونیورسٹی دنیا کی پہلی ہزار یونیورسٹیز کی فہرست میں جگہ نہ پاسکی۔ اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی اورپاکستان انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز رینکنگ میں 600 کے بعد موجود جبکہ فیصل آباد کی ایگری کلچر یونیورسٹی اورجامشورو کی مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے دنیا کے 800 بہترین جامعات میں جگہ بنائی۔