Tuesday, May 21, 2024

آک لینڈ میں زیر تعمیر کنونشن سنٹر میں آتشزدگی، دو افراد جھلس گئے

آک لینڈ میں زیر تعمیر کنونشن سنٹر میں آتشزدگی، دو افراد جھلس گئے
October 23, 2019
آک لینڈ ( 92 نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں زیرتعمیر کنونشن سنٹرمیں لگی آگ چوبیس گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جاسکی، جس کی زد میں آکر ایک فائر فائٹر سمیت دو افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ آک لینڈ میں زیر تعمیر سکائی سٹی کنونشن سنٹر میں گذشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ چھت کی واٹر پروفنگ کیلئے مشعل کے استعمال کے دوران لگی۔ سو سے زائد فائر فائٹر پچیس انجنوں کی مدد سے شعلوں پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ کنونشن سنٹر کو 2021 میں ہونے والی ایپک سمٹ کیلئے تعمیر کیا جارہا تھا، تاہم آگ کے باعث اس کے منہدم ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔