Sunday, September 8, 2024

آڈیٹر جنرل کو تمام وزارتوں کے آڈٹ کا ٹاسک مل گیا

آڈیٹر جنرل کو تمام وزارتوں کے آڈٹ کا ٹاسک مل گیا
January 18, 2016
لاہور (92نیوز) وفاقی حکومت نے آڈیٹر جنرل کو تمام وزارتوں کے آڈٹ کا ٹاسک دے دیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین کہتے ہیں کہ آڈیٹرز صوبائی حکومتوں کی پرفارمنس دیکھیں گے۔ نیب کے ساتھ ملکر کرپشن کو روکنے کے لیے معاہدہ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اسد امین نے کہا کہ وفاقی حکومت کی اجازت سے پہلے مرحلے میں وزارت تجارت کا خصوصی آڈٹ ہو گا۔ آڈٹ میں وزارتوں کو دیے گئے اہداف اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسد امین نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنا نظام ٹھیک کریں۔ آڈیٹرز صوبائی حکومتوں کی پرفارمنس دیکھیں گے۔ نیب کے ساتھ ملکر کرپشن کو روکنے کے لیے معاہدہ کیا جا رہا ہے۔ پرفارمنس آڈٹ بہتر ہو تو ایف آئی اے اور نیب کا کام آدھا رہ جائے گا۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی آڈٹ کے حوالے متحرک ہو گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا کہ جکارتہ اور ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے کی بیچی گئی زمینوں کا آڈٹ ہو گیا ہے۔ رپورٹ 30 مارچ تک پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بھیج دی جائے گی۔