Saturday, April 20, 2024

آڈیو، ویڈیو ٹیپ کی ٹائمنگ اہم ہے، سینیٹر فیصل جاوید

آڈیو، ویڈیو ٹیپ کی ٹائمنگ اہم ہے، سینیٹر فیصل جاوید
November 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آڈیو، ویڈیو ٹیپ کی ٹائمنگ اہم ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ سوالات کا جواب دینے کے بجائے الزام لگاتی ہے، جب کیسز چلتے ہیں یہ ایسی ہی چیزیں لاتے ہیں۔ مزید نے کہا کہ آج قائمہ کمیٹی میں 92 نیوز کے اشتہارات کو روکنے کے معاملے کو دیکھا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 40 سال پرانی پراپرٹی کی ٹریل دی، عمران خان نے جائیدادیں نہیں بنانی، وہ کبھی مافیاز کو سپورٹ نہیں کرینگے۔ پی ٹی آئی کے اقدامات طویل مدتی ہونگے، پی ٹی آئی حکومت کا تسلسل بہت ضروری ہے۔

ووٹ خرید کر تین بار وزیراعظم بننے والا پھر ووٹ خرید کر واپس آنا چاہتا ہے، شہباز گل

ادھر معاون خصوصی شہباز گل نے پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ووٹ خرید کر تین بار وزیراعظم بننے والا پھر ووٹ خرید کر واپس آنا چاہتا ہے، عوام فیصلہ کریں کیا ایسے ہی ووٹ بیچنے ہیں؟۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پٹرول مالکان کی ہڑتال بات چیت سے ختم کرائی، حکومت نے عوام پر بوجھ نہیں پڑنے دیا۔