Friday, March 29, 2024

آڈٹ حکام کوغلط ریکارڈ فراہم کرنے پرقومی ائیرلائنز کے چیف فنانشل آفیسر کو نوٹس جاری

آڈٹ حکام کوغلط ریکارڈ فراہم کرنے پرقومی ائیرلائنز کے چیف فنانشل آفیسر کو نوٹس جاری
September 1, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) آڈٹ حکام کو غلط ریکارڈ فراہم کرنے پرقومی ائیرلائنز کے چیف فنانشل آفیسر کو نوٹس جاری کر دیاگیا ،تین جنرل مینجرز کی سرزنش بھی کی گئی۔ پی  آئی اے کے فرانزک آڈٹ کے معاملہ پر چیف ایگزیکٹو افسر مشرف رسول نے بیان حلفی سمیت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ۔ چیف ایگزیکٹیو افسر مشرف رسول نے آڈٹ حکام کو غلط ریکارڈ فراہم کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے چیف  فنانشل آفیسرکو نوٹس جاری کر دیا ۔ سی ای او نے چیف  ایچ آر کو  ریکارڈ   فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف  انضباطی کارروائی کا حکم بھی دے دیا ۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ حکام کو 39 خطوط کے جواب میں 323 آئیٹمز  فراہم کئے جبکہ آڈٹ حکام کو 34 آئیٹمز  کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر کارروائی کا  حکم دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق چیف فنانشل آفیسر کو شو کاز جبکہ 3 جنرل منیجرز کی سرزنش کی گی  ، سینئر مینجمنٹ  کو ریکارڈ  فراہمی میں تاخیر پر سخت ایکشن کی تنبیہ بھی کی گئی ہے ۔ واضح رہے سپریم  کورٹ میں پی آئی اے  نجکاری ، اسپیشل آڈٹ  کیس کی  سماعت 3  ستمبر کو ہونا  ہے ۔