Saturday, April 20, 2024

آپکی حکومت کے سیاہ کارناموں سے سرشرم سے جھک گئے : مودی کے نام کھلا خط

آپکی حکومت کے سیاہ کارناموں سے سرشرم سے جھک گئے : مودی کے نام کھلا خط
October 25, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) سابق بھارتی نیول چیف ایڈمرل ایل رام داس نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی اور وزیراعظم نریندر مودی کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں مودی کی حلیف شیو سینا کو بے لگام انتہا پسند قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی نیول چیف ایڈمرل رام داس نریندر مودی کی حکومت کے سیاہ کارناموں پر بھڑک اٹھے۔ بھارتی صدر اور وزیراعظم مودی کے نام کھلا خط لکھ ڈالا۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ موجودہ انتہاپسندی کی لہر اور اقلیتوں کے پے در پے قتل پر جمہوریت پسند بھارتیوں کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔ رام داس نے شیو سینا کو بے لگام انتہاپسند قرار دیا اور کہا کہ یہ بھارتی ثقافت کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ سابق بھارتی نیول چیف نے کہا کہ ہندو توا بھارت کے لئے نقصان دہ ہے۔ شیو سینا کی طرف سے کی جانے والی انتہاپسندانہ کارروائیاں فوری طور پر رکوائی جائیں۔