Sunday, May 19, 2024

آپریشن مسائل کا حل نہیں دیرپا اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے : مصطفیٰ کمال

آپریشن مسائل کا حل نہیں دیرپا اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے : مصطفیٰ کمال
February 25, 2017
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفے کمال کا کہنا ہے کہ آپریشن مسائل کا حل نہیں دیرپا اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اختیارات اور وسائل کو تقسیم کیےبغیر امن ممکن نہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ  کمال کا کہنا تھا کہ ہرسانحہ کے بعد صورتحال تبدیل کی جاتی ہے سیاسی اور فوجی طاقتیں سرجوڑ کر کہتی ہیں کہ دہشت گردی کا جڑ سے قلع قمع کردیا جائیگا۔ اس پر  قوم یکجا ہوجاتی ہے پھر مکمل عملدرآمد نہ ہونا بد قسمتی ہے امن وامان کی صورتحال  مخدوش ہوکر رہ گئی ہے پورے ملک کو  رینجرکےحوالے کیا جارہا ہے ۔ مصطفے کمال نے سوال اٹھایا  کہ کیا رینجر کو کچھ ماہ کےاختیارات سے امن ہوسکتا ہے پہلے بھی کراچی میں اختیارات دیئے کیا ہوا امن کہاں ہے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شق پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا ہم نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ حل نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا تیرہ سال کے جیکٹ پہنے بچے کو ماردینے سے امن نہیں مل سکتا ہے آنکھیں بند کرنے سے نہیں انتہائی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے موجودہ حالات میں باہر سے  کون آئے گا اصلاحات وقت کی ضرورت ہے اختیارات اور وسائل کو تقسیم کیے بغیر امن ممکن نہیں۔