Sunday, September 8, 2024

آپریشن ضرب عضب : پاک فوج کی مختلف کارروائیوں میں 58دہشت گرد ہلاک

آپریشن ضرب عضب : پاک فوج کی مختلف کارروائیوں میں 58دہشت گرد ہلاک
August 20, 2015
شمالی وزیرستان (92نیوز) پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن تیز کر دیا ہے اور مختلف کارروائیوں میں اب تک 58 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال اور دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پندرہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے چار ٹھکانے راکھ کا ڈھیر بنا دیئے گئے۔ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے بعد شدت پسندوں کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ شوال اور دتہ خیل میں مزید 15دہشت گرد آج مارے گئے۔ عوامی نمائندوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی آگئی ہے۔ تازہ کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور دتہ خیل میں کی گئی جہاں جیٹ طیاروں نے الواڑہ منڈی، اوچا بی بی اور دیگر علاقوں میں بمباری کی۔ پاک فوج کی مختلف کارروائیوں میں آج 58 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔