Saturday, April 20, 2024

آپریشن ضرب عضب: پاک فضائیہ کے طیاروں کی بمباری سے 10دہشت گرد ہلاک، 12زخمی ہو گئے، متعدد ٹھکانے تباہ

آپریشن ضرب عضب: پاک فضائیہ کے طیاروں کی بمباری سے 10دہشت گرد ہلاک، 12زخمی ہو گئے، متعدد ٹھکانے تباہ
June 3, 2015
شمالی وزیرستان (92نیوز) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دتہ خیل کے علاقے مداخیل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی میں دس دہشت گرد مارے گئے جبکہ بارہ زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں اب تک اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے درجنوں ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔