Monday, September 16, 2024

آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی : سرتاج عزیز

آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی : سرتاج عزیز
April 5, 2017
اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ایکشن نہ لیتا تو شمالی وزیرستان داعش کا مرکز ہوتا۔ آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتارہتا ہے۔ امریکی سفیر کاکہنا تھا کہ بات چیت سے تعلقات کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی تقریب سے خطاب میں سرتاج عزیز کاکہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی۔ پاکستان ایکشن نہ لیتا تو داعش شمالی وزیرستان کو اپنا مرکز بنا چکی ہوتی۔ افغانستان میں امن پاکستان کےلئے امن کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں اتار چڑھاﺅ آتا رہتا ہے۔ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پاکستان کیلئے بڑے مواقع ہیں سرتاج عزیزکا یہ بھی کہنا تھا کہ دینی مدارس کی ا صلاحات کررہے ہیں۔ میڈیا انسداد کرپشن میں اہم کردار ادا کررہا ہے اس موقع پرامریکی سفیر ڈیوڈہیل نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اتحادی ہے۔دونوں ملکوں کا رشتہ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔ اتار چڑھاﺅکے باوجود تعلقات میں تعطل نہیں آیا۔۔بات چیت کے ذریعے ان تعلقات کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔ امریکی سفیر نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔