Friday, April 19, 2024

ٓآپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے بری افواج کی بھرپور مدد کی : ایئرچیف سہیل امان

ٓآپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے بری افواج کی بھرپور مدد کی : ایئرچیف سہیل امان
June 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ  آپریشن ضرب عضب  میں پاک فضائیہ نے بری افواج کی بھرپور مدد کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں کا دوسرے مرحلے کے اختتام پر ایک تقریب ایئر فورس ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود  تھے، اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے، تقریب میں ایئر چیف  مارشل سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب  میں پاک فضائیہ نے بری افواج کی بھرپور مدد کی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ اپنا کردار احسن طریقے سے  ادا کررہی ہے۔