Monday, September 16, 2024

آپریشن ضرب آہن کامیابی سے مکمل ہو گیا : پاک فوج

آپریشن ضرب آہن کامیابی سے مکمل ہو گیا : پاک فوج
April 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاک فوج نے آپریشن ضرب آہن کو بغیر کسی نقصان کے کامیابی سے مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹو اور اس کے 13 ساتھی سرنڈر کر چکے ہیں اور تمام ملزمان فوج کی تحویل میں ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ تمام افراد کو جزیرے سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تمام مغویوں اور چھوٹو گینگ کے ارکان کے اہل خانہ کو نکال لیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالے ہیں۔ یہ جزیرہ بڑا مشکل تھا کیونکہ اس کے اردگرد دریا تھا۔ ہم نے ابھی تمام نو گو ایریاز کو صاف کرنا ہے۔ آرمی چیف نے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو مبارک باد دی ہے۔ میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ آپریشن تمام ڈاکوو¿ں کی گرفتاری یا موت تک جاری رہے گا۔ Choto Choto1