Monday, September 16, 2024

آپریشن ضرب آہن ، چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیئے،مغوی اہلکار فورسز کے حوالے

آپریشن ضرب آہن ، چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیئے،مغوی اہلکار فورسز کے حوالے
April 20, 2016
راجن پور(92نیوز)آپریشن  ضرب آہن کامیاب پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے بعد راجن پور کے کچے کے علاقے میں طویل عرصہ سے سرگرم  بدنام زمانہ چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیئے چھوٹو گینگ نے مغوی اہلکاروں کو بھی فورسز کے حوالےکر دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج نےچھوٹوگینگ کےخلاف ایسا گھیرا ڈالا کہ بھاگنےکےتمام راستے بند ہوگئےپاک فوج نےصرف چھ روزمیں بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کےسرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو اور اُس کے درجنوں ساتھیوں کو ہتھیار ڈالنے پرمجبورکردیا۔ چھوٹو گینگ  کے جرائم پیشہ افراد طویل عرصے سے ڈکیتیوں ،اغوا اورقتل جیسے  درجنوں سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ ان کے خلاف پولیس نے ماضی میں بھی کئی آپریشن کئے  جو کامیاب نہ  ہوسکےحالیہ آپریشن ابتدا میں پولیس نےبائیس روز قبل شروع کیا گیا تھا مگر  پولیس ان ڈاکوؤں کا قلع قمع کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی  اس دوران ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس کے سات جوان شہید ہوئے جبکہ  چھوٹو گینگ کے جرائم پیشہ افراد نےچوبیس پولیس  اہلکاروں کو بھی اغوأ  کرکے یرغمال بنالیا۔ ایسے میں پاک فوج  نے آپریشن کی کمان سنبھالی پولیس کو دوکلومیٹرپیچھے کردیا  دریائی راستے  بند کیئے  گئےڈاکوؤں کے فرار کو روکنے کیلئے اورعلاقے میں کرفیو لگایا گیا اور سندھ ،پنجاب سرحد پربتیس عارضی چوکیاں بھی قائم کیں۔ فورسز نے آپریشن  کے دوران ڈاکووں  کے فرار کے تمام راستے بند کردیئے اورڈاکوؤں کے کئے ٹھکانوں پر گولہ باری اورفائرنگ بھی کی کچے کےعلاقے میں فورسزکی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے پمفلٹ پھینکے گئے، جس میں انہیں ہتھیار پھنکنے کیلئے کہا گیا فورسز کے گھیرے میں آنے کے بعد چھوٹو گینگ نے ہتھیار پھینکنے میں ہی عافیت سمجھی اور اغوا کئے گئے پولیس اہلکاروں کو بھی فوج کے حوالے کردیا۔