Sunday, May 19, 2024

آپریشن ضرب آہن میں پاک فوج کے جوانوں کی پیش قدمی جاری ،متعددڈاکو مارےگئے

آپریشن ضرب آہن میں پاک فوج کے جوانوں کی پیش قدمی جاری ،متعددڈاکو مارےگئے
April 24, 2016
راجن پور(92نیوز)رحیم یارخان اور راجن پور میں جاری آپریشن ضرب آہن میں پاک فوج کے جوانوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ فورسز کے سرچ آپریشن میں متعدد ڈاکو مارے  گئے۔ تفصیلات کےمطابق راجن پور میں چھوٹو گینگ کے ہتھیار ڈالنے کے بعد بھی پاک فوج کا آپریشن جاری ہے فوجی  جوان کچہ جمال  میں داخل ہو گئے ہیں۔ کچہ جمال اور کچی مورو  میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی پر  ڈاکوؤ ں اور کالعدم تنظیموں کے ارکان  کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس میں متعدد ڈاکوؤں کے مارے جانے کی اطلاعات  ہیں۔ پاک فوج کے جوان پیش قدمی کرتے ہوئے کچہ جمال اور کچی مورو کے جزیرے میں داخل ہوگئے ہیں  جمعہ کی رات بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صبح سویرے پاک فوج کے جوان جزیرے میں داخل ہو گئے اور سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران تحصیل روجھان کے پچیس دیہات میں کرفیونافذ ہے۔ ادھر چھوٹو گینگ سے یرغمال بنائے گئے پولیس  اور ایلیٹ فورس کے پانچ  جوان اپنے گھروں میں پہنچ گئے  ہیں بحفاظت گھر پہنچنے پر اہل خانہ کی خوشی دید نی تھی۔