Monday, May 13, 2024

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نتائج پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ تربیت کا عکاس ہیں ، ائیر چیف

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نتائج پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ تربیت کا عکاس ہیں ، ائیر چیف
March 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ائیر پاور سنٹر آف ایکسلینس میں منعقدہ کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجوایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مجاہد انور خان نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کےنتائج پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تربیت کا عکاس ہیں ۔

سربراہ پاک فضائیہ  مجاہد انور خان نے کہا کہ  جنگ میں کامیابی موثر اجتماعیت اور تدبر پرمنحصر ہے ۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس بات پر اطمینان کااظہار کیا کہ ائیر پاور سنٹر آف ایکسلینس بالعموم اور کمبیٹ کمانڈرز سکول بالخصوص مستقبل کی فوجی قیادت کو تربیت دینے کیلئے ترقی کی جانب ایک درست سمت ہے۔

انہوں نے پیشہ وارانہ تربیتی کورس میں گریجوایشن کرنے والوں افسروں میں سرٹیفیکٹ اورٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔