Wednesday, April 24, 2024

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو ایک سال مکمل

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو ایک سال مکمل
February 27, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو ایک سال  مکمل ہو گیا ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو گرایا، ابھی نندن کو جنگی قیدی بنایا اور بھارتی حرکت کا انجام پوری دنیا کو دکھایا ۔ گزشتہ برس 14فروری کو مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملہ ہوا  جس میں بھارتی فوج کے 40اہلکار مارے گئے تھے ، بھارت نے امریکہ کی طرح چالاکی سے بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا دیا تھا ۔مودی انتخابات سے پہلے سرجیکل اسٹرائیکس کی طرح کوئی اقدام رچانا چاہ رہا تھا اور  پاک افواج ہمیشہ کی طرح ہر وقت الرٹ اور مودی کے ڈرامے کا انتظار کر رہی تھی۔ گزشتہ برس  26اور27فروری کی درمیانی شب جب ہر پاکستانی غصے میں تھا وزیر اعظم پاک افواج کو دشمن کو اینٹ کا پتھر سے دینے کی ہدایت دے چکے تھے،پاک افواج کی بیشترقیادت نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا حکم دیا جس کا ذمہ پاک فضائیہ کو دیا گیا اور پھر شاہینوں نے مودی اور ہندوستانی فضائیہ کی وہ درگت بنائی جسے اگلے ہی روز پوری دنیا نے دیکھا ۔ ابھی نندن اور دوسرا بھارتی پائلٹ اپنی فلموں کی طرح ہیرو بننے کے چکر میں پھنس گئے لیکن ان بے چاروں کو پتا ہی نہیں تھا کہ انہیں خوش آمدید کہنے کے لئے ونگ کمانڈر نعمان اور اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جے ایف 17تھنڈر سمیت جدید طیاروں سے لیس ان کا انتظار کر رہے تھے اور پھر انکا شکار کیا اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی نے اور ابھی نندن کے  مگ 21کے پر خچے اڑا دیئے۔