Friday, April 19, 2024

آپریشن ردالفساد کے دوران کالعدم تنظیم کے 18 کارندے گرفتار

آپریشن ردالفساد کے دوران کالعدم تنظیم کے 18 کارندے گرفتار
December 12, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے دوران سکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے 18 کارندے گرفتار کر لئے۔ دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
اٹک، راولپنڈی اور سرگودھا میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود قبضے میں لے لیا۔
دوسری طرف ایف سی بلوچستان نے رستم دربار، ڈیرہ بگٹی اور کلی دیبا میں سرچ آپریشن کیا اور 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔