Friday, April 19, 2024

آپریشن ردالفساد کا مقصد سہولت کاروں کوختم کرنا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد کا مقصد سہولت کاروں کوختم کرنا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
February 28, 2017
  راولپنڈی (92نیوز)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ رد الفساد  تمام  اداروں کا آپریشن  ہے۔آپریشن کا مقصد سہولت کاروں کو ختم کرناہے، سرحد کھولنے کیلئے افغانستان کو  بعض اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  دہشت گردوں کو را سمیت تمام دشمن طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔۔پی ایس ایل  فائنل کے لئے  فوج اپنی ذمہ داری نبھائے گی ۔ تفصیلات کےمطابق فساد پھیلانے والے  فسادیوں کے خلاف  رد الفساد آپریشن  ملک بھرمیں کامیابی سے جاری ہے سکیورٹی  فورسزدہشت گردوں اورسہولت کاروں کو چن چن کر  نشانہ  بنا رہے ہیں۔  آپریشن ردالفساد کے کامیاب آغاز کے بعد پاک  فوج کے ترجمان  میجر  جنرل آصف  غفور نے نائنٹی  ٹو نیوز کو  سب سے پہلا ٹی وی انٹرویودیا پروگرام92ایٹ8میں میزبان سعدیہ افضال  سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈی جی  آئی ایس  پی آر  نے کہا کہ ردالفساد  فوج کا نہیں تمام اداروں کاآپریشن ہے اور اس کا مقصد سہولت کاروں کو ختم کرناہے۔ ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کو را سمیت تمام دشمن طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔ میجر  جنرل آصف  غفور  نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی  کے حوالے سے فوج  اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق ان کا کہناتھا کہ  کابل حکومت کو اس حوالے سے اہم اقدامات کرنے ہو ں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سر زمین افغانستان میں ہونیوالی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو رہی ۔پاک فوج ہر وہ کام کرے گی جو ملک کے مفاد کے لئے ضروری ہے ۔