Tuesday, May 7, 2024

آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سےجاری ، ایک دہشتگرد مارا گیا،22مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سےجاری ، ایک دہشتگرد مارا گیا،22مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
March 2, 2017
  لاہور(92نیوز)آپریشن ردالفساد  کے تحت رینجرز اور ایف سی کی پنجاب اور  بلوچستان کے علاقوں میں کارروائیاں  فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا 22 مشتبہ افراد گرفتار بھاری مقدار میں اسحلہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کےترجمان  کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے تحت سرچ اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب رینجرز نے ڈی جی خان ،راجن پور،لاہور،راولپنڈی اور اٹک میں سرچ آپریشن کئے جس میں دس مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمدکر لیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں کیچ اور اندور میں ایف سی بلوچستان نے انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ ملکر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایک دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔ ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کےتبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک اہلکار بھی زخمی ہو گیا ۔