Friday, April 26, 2024

آپریشن ردالفساد : سرچ آپریشن کےدوران 500گھروں کی تلاشی لی گئی 6 افراد گرفتار

آپریشن ردالفساد : سرچ آپریشن کےدوران 500گھروں کی تلاشی لی گئی 6 افراد گرفتار
March 14, 2017
اسلام آباد(92نیوز)‫ ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی آپریشن ردالفساد کے تحت  پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 500 گھروں کی تلاشی چھ افراد گرفتاربھاری اسلحہ بھی پکڑا گیا۔ تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک میں  آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ اسلام آباد کے نواحی علاقوں اور دیہات میں خصوصی مہم  کے دوران مشتبہ افراد اور افغان شہریوں کی سکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ وفاقی پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ نیلور کے علاقہ چراہ میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کےدوران 500 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن میں چھ افراد کو حراست  میں لیکرتھانہ نیلور منتقل کردیاگیا ہے۔ دوران آپریشن نو بارہ بور پسٹل  اور گیارہ رائفلز بھی بر آمد ہوئی ہیں۔