Friday, April 19, 2024

آپریشن ردالفساد : بلوچ قوم پرست کمانڈر اور 20 فراریوں نے رینجرزکےسامنے ہتھیارڈال دیئے

آپریشن ردالفساد : بلوچ قوم پرست کمانڈر اور 20 فراریوں نے رینجرزکےسامنے ہتھیارڈال دیئے
March 21, 2017
اسلام آباد(92نیوز)آپریشن ردالفساد کے تحت بڑی کامیابی بلوچ قوم پرست کمانڈر اور 20 فراریوں نے امن کا جھنڈا لہرا دیا فراریوں نے رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ فراریوں کا کہنا ہے کہ  بھارتی خفیہ ایجنسی را براہمداغ بگٹی کے ذریعے ان کی  مالی معاونت کرتی تھی۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بلوچ قوم پرست کمانڈر نے بیس فراریوں کےہمراہ رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ہتھیار ڈالنےوالے فراریوں نے بتایا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی  را برامداغ بگٹی کے ذریعے انکی مالی معاونت کرتی تھی۔فراریوں کو ملک کےخلاف کام کرنے اور دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے کی ترغیب دی جاتی تھی۔ ہتھیار ڈالنے والے فراریوں  کا کہناتھا کہ ماضی میں انھوں نے  جو کارروائیاں کیں اس پرشرمندہ ہیں اور قوم سے معافی مانگتےہیں۔ آئی  ایس پی آر کے مطابق امن کا جھنڈا تھامنے والوں نے  دیگر فراریوں کو بھی ملک دشمنی چھوڑ کر معمول کی زندگی گزارنے کی اپیل کی ہے۔فراریوں کو راہ راست پرلانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی تعریف کی۔