Thursday, March 28, 2024

آپریشن ردالفساد اہداف کے حصول تک جاری رہے گا: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

آپریشن ردالفساد اہداف کے حصول تک جاری رہے گا: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ
March 3, 2017
اسلام آباد(92نیوز)فساد کو جڑ سے ختم کرنے کےلئے ردالفساد جاری رہیگا سیاسی و عسکری قیادت نے اتفاق کرلیا۔ وزیراعظم کہتے ہیں دہشتگردوں کی حکمت عملی کو ناکام بنانے کےلئے قومی اتحاد ضروری ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم ہاﺅس میں سیاسی و عسکری قیادت کی بیٹھک ہوئی جس میں آپریشن ردالفساد کے دوران حاصل ہونے والے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اہداف کے مکمل حصول تک ردالفساد جاری رہیگا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد اس بات کا عکاس ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے۔ دہشت گردوں کی حکمت عملی ناکام بنانے کے لئے قومی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔  ڈی جی آئی ایس آئی  ،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان ، وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیزسمیت دیگر اعلیٰ سول اور ملٹری حکام نے شرکت کی۔