Sunday, September 8, 2024

آپریشن ردالفساد: اسلحہ وگولہ بارود کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی گئی

آپریشن ردالفساد: اسلحہ وگولہ بارود کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی گئی
September 9, 2017

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا، فاٹا اور بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسزنے اسلحہ وگولہ بارود کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا۔۔فاٹا اور بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے انتہائی مستند معلومات پر خیبرپختونخوا کے علاقے مہمند ایجنسی کے علاقے آٹو خیل اور اپردیر کی تحصیل واڑی کے علاقے بٹن میں کامیاب کارروائیاں کیں۔ اس دوران بھاری مشین گنیں، مارٹر گولے، راکٹ لانچرز، دستی بم، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کرلئے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھی آپریشن ردالفساد کے تحت بڑی اور کامیاب کارروائی کی گئی۔ ایف سی بلوچستان نے ٹاڈری کوہلو میں آپریشن کے دوران مارٹرگولے اور راکٹ قبضے میں لے لئے۔