Saturday, April 20, 2024

  آپریشن بلیو سٹار کے 31 سال : امرتسر کی فضا ایک بار پھر خالصتان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

   آپریشن بلیو سٹار کے 31 سال : امرتسر کی فضا ایک بار پھر خالصتان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
June 6, 2015
امرتسر(ویب ڈیسک)آپریشن بلیو اسٹار کے اکتیس سال پورے ہونے پر امرتسر کی فضا ایک بار پھر خالصتان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،سکھ برادری نے تلواریں اٹھا کر مظاہرے کئے،بھارتی حکومت کے ظلم و ستم پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا،پولیس نے پچیس نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج نے اکتیس سال پہلے آپریشن بلیو اسٹار میں سینکڑوں سکھوں کو مار دیا آزاد وطن کا مطالبہ کرنے والے رہنما جرنیل سنگھ بھنڈراں والے کو تو بھارتی فوج نے مار دیا لیکن خالصتان کا مطالبہ آج بھی زندہ ہے۔ آپریشن بلیو اسٹار کے اکتیس سال پورے ہونے پر بھارتی پولیس نے امرتسر میں برسی تقریبات اور مظاہروں کو روکنے کیلئے گولڈن ٹیمپل کا محاصرہ کئے رکھا،لیکن مظاہرے نہ رک سکے،سابق رکن پارلیمنٹ دھیان سنگھ کی قیادت میں سکھ برادری نے تلواریں اٹھا کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک نوجوانوں نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائےمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنمائوں نے کہا کہ دنیا بھر کی سکھ برادری کے زخم آج بھی تازہ ہیں جو بھارتی فوج نے آپریشن بلیو اسٹار میں لگائے۔ پولیس نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور پچیس سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سےگولڈن ٹیمپل میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں جرنیل سنگھ بھنڈراں والے کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے، سکھ رہنمائوں نے جرنیل سنگھ بھنڈراں والے کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔