Friday, April 26, 2024

آپ کے کام میں رکاوٹ ڈالیں گے نہ دباؤ ، وزیراعظم کا سرکاری ملازمین سے خطاب

آپ کے کام میں رکاوٹ ڈالیں گے نہ دباؤ ، وزیراعظم کا سرکاری ملازمین سے خطاب
September 23, 2018
لاہور ( 92 نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران سرکاری افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آپ کے کام میں رکاوٹ ڈالیں گے نہ  کسی طرح کا دباؤ ڈالا جائے گا ۔سعودی عرب بھیک مانگنے نہیں  سرمایہ کاری لینے گیاتھا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے  ہمارے ایم پی ایز کو عادت پڑی ہوئی تھی اپنا تھانیدار رکھوانے کی ، خیبر پختونخوا میں ناصر درانی نے پولیس کو غیر سیاسی کر دیا ، اب سارے پاکستان میں پولیس کو ٹھیک کرنا ہے،بیوروکریسی کو سیاست سے پاک کرنا ہے، کوئی بھی حکومت سرکاری افسران کو اتنا زیادہ موقع نہیں دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری 60کی دہائی کی بیوروکریسی کو پورے ایشیا مانتا تھا،سنگاپور اور ملائشیا نے ہمارے سامنے ترقی کی ، آپ نظام کو تبدیل کرنے میں ہماری مدد کریں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے 5 سال میں 51 ارب کے اشتہارات دیے ، ہم نے پانچ سال میں ڈیڑھ ارب کے بھی اشتہار نہیں دیے ، وہ صوبہ جس نے کبھی ایک پارٹی کو دوسری دفعہ ووٹ نہیں دیے اس نے ہمیں پھر اعتماد دیا۔