Thursday, May 9, 2024

آپ کتنا پریشان ہیں ، اب پسینہ بتائے گا

آپ کتنا پریشان ہیں ، اب پسینہ بتائے گا
February 8, 2021

سوئٹزر لینڈ ( ویب ڈیسک) آپ کتنا پریشان ہیں یہ اب پسینہ بتائے گا، جی جناب ! ماہرین نے پسینے کے ذریعے انسان کے ذہنی تناؤ کا اندازہ لگانے والی چپ ایجاد کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سوئزر لینڈ کے ماہرین نے ایسا االہ بنایا ہے جسے ہاتھ میں پہن کر انسان کے ذہنی تناؤ کا اندازہ لگایا جا سکے گا ، آلہ پسینے میں موجود کارٹیسول کی مقدار نوٹ کرے گا، کار ٹیسول انسان کے ذہنی تناؤ کی مناسبت سے خارج ہوتا ہے ۔

گھڑی کے سائز کا آلہ جلد کیساتھ مس کرتا ہے اور ڈپریشن کے باعث خارج ہونے والے کارٹیسول کی مقدار سے اندازہ لگاتا ہے کہ انسان کتنا ذہنی تناؤ کا شکار ہے ۔ذہنی تناؤ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اس لئے  اس مرض کے مریضوں کیلئے کارٹیسول کی پیمائش کرتے رہنا لازمی ہوتا ہے ۔

تیار کردہ آلے میں ایک ٹرانسسٹر موجود  ہے جو پسینے میں کار ٹیسول کی مقدار کا اندازہ  لگا کر  ذہنی تناؤ کی کیفیت  کو معلوم کرتا ہے ۔