Thursday, April 25, 2024

آپ نے تماشہ دیکھا ، سارا ٹبر باہر بیٹھا ہے ، وزیر اعظم

آپ نے تماشہ دیکھا ، سارا ٹبر باہر بیٹھا ہے ، وزیر اعظم
March 9, 2020
مہمند ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آپ نے تماشہ دیکھا،  سارا ٹبرباہر بیٹھا ہے، کہا جو چوری نہیں کرتا اس کو لندن بھاگنے کی ضرورت نہیں پڑتی ، رپورٹ آنے والی ہے، ذخیرہ اندوزی کرکے پیسہ بنانے والوں کو چھوڑوں گا نہیں۔ ضلع مہمند میں  احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں کفالت کارڈز کی تقسیم  کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ بجلی اور گیس مہنگی ہونے کی وجہ پچھلی حکومتوں نے  بجلی بنانے والی کمپنیوں کیساتھ 20،30سال کی کنٹریٹ سائن  کیے ہوئے ہیں، جس قیمت پر بجلی بن رہی ہے وہ مہنگی ہے، ہماری حکومت آئی تو تاریخی گردشی قرضے تھے، زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں پر بجلی کی قیمت بڑھائی، حکومت میں آنے کے بعد  پہلے سال کی آمدنی قرضوں کی قسط ادا کرنے پر چلی گئی۔ عمران خان کہا کہ  میں نے فیصلہ کیا ہے  اب اور بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھانی، کسی نہ کسی طریقے سے بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہے، ہر قسم کی فضول خرچی جس سے  بجلی ضائع ہورہی ہے اسے روکنا ہے، پچھلی حکومت نے  مہنگی گیس خریدنے کا 15سال کا   معاہدہ کیا  ، جس کے حکمران کرپٹ ہوں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو 7 ماہ سے ہندوستان کی فوجوں نے گھروں میں بند کیا ہوا ہے ، میں آج اپنے  دلیر مسلمانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ساری پاکستانی قوم آپ سب کے ساتھ کھڑی ہے، اللہ نے مشکل وقت میں صبر کو انسان کی بہترین صفت کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ   دہلی میں پولیس کیساتھ مل کر مسلمانوں پر  آر ایس ایس کے غنڈوں نے ظلم کیا، پہلے ہی کہہ چکا آر ایس ایس کی حکومت نفرتوں پر بنی ہوئی ہے، پوری دنیا نے دیکھا کیسے سب نے مل کر غریب مسلمانوں پر ظلم کیا۔