Friday, March 29, 2024

آپ تب ہارتے ہیں، جب ہار مانتے ہیں، وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے پیغام

آپ تب ہارتے ہیں، جب ہار مانتے ہیں، وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے پیغام
August 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کے لئے پیغام، کہا کہ آپ تب ہارتے ہیں، جب ہار مانتے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹویٹر پر اولمپک دوڑ کی ویڈیو شیئر کردی، ویڈیو میں ریس کی ابتدا میں گرنے والی خاتون ایتھلیٹ کو ریس میں فتح حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق حاصل کریں، انہوں نے کہا، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا کہ آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔