Sunday, May 12, 2024

آٓٹے کے مصنوعی بحران پر سندھ ہائیکورٹ بھی برہم

آٓٹے کے مصنوعی بحران پر سندھ ہائیکورٹ بھی برہم
January 22, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) ملک میں جاری آٹے کے مصنوعی بحران پر سندھ ہائیکورٹ بھی برہم ہو گئی ،  کہا کہ آٓتے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں ۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں گندم چوری پر نیب تحقیقات  کے کیس کی سماعت  ہوئی ، دوران سماعت عدالت  نے  ملزم ہریش مل سے مکالمہ کرتے  ہوئے  پوچھا کہ  کیا اب بھی پیٹ نہیں بھرا ، ایسے لوگ ہی بڑی شخصیات کی ایماء پر بحران کا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ  سند ھ کے مختلف اضلاع سے گندم چوری کا ریفرنس دائر کر دیا ہے ، ملزموں نے گوداموں سے گندم چوری کر کے مارکیٹ میں فروخت کر دی تھی ، عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانتیں سکھر بینچ منتقل کردیں ۔ ملزمان میں انیس الرحمان، موہن لعل، ابراہیم تھیم اور دیگر شامل ہیں۔