Sunday, September 8, 2024

آٹی ٹی کی دنیا کی بڑی نمائش جرمنی میں شروع‘ جدیدترین مصنوعات متعارف

آٹی ٹی کی دنیا کی بڑی نمائش جرمنی میں شروع‘ جدیدترین مصنوعات متعارف
March 16, 2016
برلن (ویب ڈیسک) جرمن شہر ہینوور میں ان دنوں کمپیوٹر کی عالمی نمائش سیبِٹ جاری ہے۔ یہ نمائش 18 مارچ تک جاری رہے گی۔ دنیابھر میں ڈرونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے اس نمائش میں جدید ڈرون پیش کیے گئے ہیں۔ ڈرونز اب ہر شعبے میں مقبول ہوتے جا رہے ہیں۔ معروف کوریئر کمپنی ڈی ایچ ایل بحیرہ شمالی کے جزیرہ یوئسٹ میں ڈاک کی ڈلیوری کے لیے ڈرون استعمال کر رہی ہے۔ کسان‘ آلودگی پر تحقیق کرنے والے محققین، سروے کرنے والے اور سکیورٹی کا انتظام کرنے والے افراد اب اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔ 1986ءمیں جب سیبِٹ کانفرنس پہلی بار منعقد ہوئی تو یہ جدید ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی نمائش تھی۔ نمائش میں لاس ویگاس کا کنزیومرز الیکٹرونکس شو‘ بارسلونا کی موبائل ورلڈ کانگریس اور برلن کی کمپنی آئی ایف اے دنیا بھر سے ہزاروں کمپنیوں اور لاکھوں افراد کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔ سیبِٹ نمائش میں دنیا کے 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے تین ہزار تین سو نمائش کنندگان شریک ہیں۔ نمائش میں آئی بی ایم نے ایک ایسی سمارٹ فون ایپ متعارف کرائی ہے جو نابینا افراد کو کسی بھی سپرمارکیٹ میں خریداری میں مدد دے گی۔ ایپ صارف کو یہ بتائے گی کہ جس شے کو وہ خریدنا چاہتا ہے مارکیٹ میں کس جگہ اور کس شیلف میں موجود ہے۔ معروف امریکی کمپنی ان ٹیل نے بھی جدید مصنوعات متعارف کرائی ہیں۔ نمائش میں جرمن کمپنی کا تیارکردہ ایک کافی میکر بھی متعارف کرایا گیا ہے جو آپ کا چہرہ دیکھ کر بتاتا ہے کہ آپ کو کس قسم کی کافی کی ضرورت ہے۔ Cebit 2016 Cebit 2016----1 Cebit 2016----3 Cebit 2016----4 Cebit 2016----5