Sunday, September 8, 2024

آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس پاکستان میں ہوگی: اسحاق ڈار

آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس پاکستان میں ہوگی: اسحاق ڈار
August 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس پاکستان میں ہوگی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کرنا شروع کردیا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کھٹمنڈو نیپال میں ہونیوالی ساتویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوسال میں بہتر ہوئی ہے۔ معاشی اصلاحات کا پروگرام جاری ہے۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کرنا شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ کانفرنس کے دوران انہوں نے آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس پاکستان میں منعقد کرنے کی تجویز دی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ کانفرنس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آٹھویں وزرائے خزانہ کانفرنس اگلے سال پاکستان میں منعقد کی جائے گی۔