Thursday, April 25, 2024

آٹھ ہزار سے زائد مسلمانون کے قاتل بوسنیا کے قصائی کو عمر قید کی سزا

آٹھ ہزار سے زائد مسلمانون کے قاتل بوسنیا کے قصائی کو عمر قید کی سزا
November 22, 2017

دی ہیگ ( 92 نیوز) 8ہزار سے زائد مسلمانوں کے قاتل بوسنیا کے قصائی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔ راتکو ملادچ نے 90 کی دہائی میں ہزاروں افراد کو قتل کیا تھا۔ ہیگ میں اقوام متحدہ کے ٹربیونل نے 11 میں سے 10 الزامات میں مجرم قرار دے دیا۔
بوسنیا کے قصائی سرب کمانڈر راتکو ملادچ کو نسل کشی اور جنگی جرائم کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی جس پر متاثرہ افراد کے لواحقین نے خوشی کااظہارکیا ہے۔
ملادچ نے 1995 میں ان فوجی دستوں کو کمانڈ کیا تھا جنہوں نے مشرقی بوسنیا کے شہر سربرین تزا میں اور سرائیوو شہر کے محاصرے کے دوران 8 ہزار سے زیادہ بوسنیائی مسلمانوں کو قتل کیا تھا۔
بدھ کو ہیگ میں اقوام متحدہ کے ٹری بیونل نے راتکو ملادچ کو11 میں سے 10 الزامات میں مجرم قرار دیا۔
چوہتر سالہ ملادچ کو جب سزا سنائی گئی تو وہ عدالت میں موجود نہیں تھے کیونکہ انہیں ججوں پر چیخنے کی وجہ سے عدالت سے نکال دیا گیا تھا۔
عدالت نے ملادچ کے وکیل کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے مقدمے کی کارروائی کو ملتوی کر دیا جائے۔