Sunday, September 8, 2024

آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام کرنےوالے افراد کو فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے: محققین

آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام کرنےوالے افراد کو فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے: محققین
August 20, 2015
لندن (ویب ڈیسک) محققین نے انکشاف کیا ہے کہ جولوگ زیادہ کام کرتے ہیں ان کو فالج ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ محققین نے اپنی اس تحقیق کے دوران پانچ لاکھ افراد کو تختہ مشق بنایا۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روایتی اوقات صبح 9 سے شام 5 بجے تک کے علاوہ کام کرتے ہیں ان کو فالج ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تناو والے کام آپ کی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ ماہرین صحت نے ہدایت کی ہے کہ جو لوگ زیادہ دیر تک کام کرتے ہیں انہیں اپنا بلڈ پریشر چیک کرتے رہنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 35 سے 40 گھنٹے کام کرنے والوں کے مقابلے میں 48 گھنٹے کام کرنے والوں میں یہ خطرہ 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح 54 گھنٹے کام کرنے والوں میں 27 فیصد اور 55 گھنٹوں سے زائد کام کرنے والوں میں اس کا خطرہ 33 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زیادہ کام کرنے سے ذہنی دباو¿ یا طویل بیٹھک صحت کےلئے نقصان دہ ہے اور اس سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔