Thursday, April 25, 2024

آٹھ شہروں میں مزارات کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت ہو گی، اسد عمر

آٹھ شہروں میں مزارات کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت ہو گی، اسد عمر
September 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے آٹھ شہروں میں مزارات کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت ہو گی۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے صحت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسلام آباد، راولپنڈی ،کوئٹہ اور پشاور میں پابندیاں نرم کی جارہی ہیں ۔ میر پور، مظفر آباد، گلگت اور اسکردو میں بھی پابندیاں نرم ہونگی۔ یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی۔

اسد عمر نے کہا کہ 8 شہروں میں یکم اکتوبر سے انڈور اجتماعات  میں 300 اور آوٹ ڈور اجتماعات میں 1000 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہو گی ۔ مزارات مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں ۔ 8 شہروں میں  پورے ہفتہ شادیوں کی اجازت ہو گی ۔ 40 فیصد سے کم ویکسی نیشن والےعلاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی۔ یکم اکتوبر سے  پروازوں  میں مسافروں کو کھانا فراہم کیا جائے گا ۔ کراچی ،لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی ۔ گوجرانوالہ ،حیدرآباد،سکھر ،بہالپور  میں بھی پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے بھی ویکسی نیشن ہو گی ۔ ویکسی نیشن مہم اچھی چل رہی  ہے  لیکن  شہریوں کی معاونت ضروری ہے ۔ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگوا سکتی ہیں۔