Friday, May 10, 2024

آٹھ سالہ امریکی بچہ چار ارب روپے کما کر یوٹیوب کا سپر اسٹار بن گیا

آٹھ سالہ امریکی بچہ چار ارب روپے کما کر یوٹیوب کا سپر اسٹار بن گیا
December 20, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) 8 سال کا امریکی بچہ ایک سال میں چار ارب روپے سے زائد کما کر یوٹیوب کا سپر اسٹار بن گیا۔ سوشل میڈیا کی معروف ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر ایک سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ یوٹیوب پر کمائی میں بچوں نے بڑوں کو پچھاڑ دیا،فوربز نے 2019میں یو ٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے ٹاپ ٹین اسٹارز کی فہرست جاری کی ہے جس میں امریکہ کے آٹھ سالہ ریان کیجی 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی 4 ارب روپ سے زائد کما کر سرفہرست ہیں، ریان کیجی کے یوٹیوب چینل کے 23ملین سبسکرائبر ہیں۔ پانچ دوستوں کا گروپ DUDE PERFECT یوٹیوب پر 2 کروڑ ڈالریعنی تقریباً 3 ارب روپے کما کر دوسرے نمبر رہا۔ کمائی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر روس کی ننھی انستاسیا رہیں جنہوں نے یوٹیوب سے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمائے جو پاکستانی اڑھائی ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔ رٹ اینڈ لنک ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر یعنی سوا دوارب سے زائد کماکر چوتھے جبکہ جیفری اسٹار ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 2 ارب پاکستانی روپوں سے زائد کما کر پانچویں نمبر پر رہیں۔