Thursday, March 28, 2024

آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کے ہولناک زلزلے کو 16 برس بیت گئے

آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کے ہولناک زلزلے کو 16 برس بیت گئے
October 8, 2021 ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کے ہولناک زلزلے کو 16 برس بیت گئے۔ 45 سیکنڈ کے جھٹکے نے بستیاں الٹ دیں۔

آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں 70 ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔ زندگی کی دوبارہ بحالی کیلئے پاکستانی قوم نے اپنی فوج سمیت دنیا کا سب سے بڑا ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔ ہر طرف بکھرے ملبے کے ڈھیر سے نئی بستیاں ابھر گئیں۔ سالوں بعد زندگی پھر سے اگلی منزلوں کی جانب رواں دواں ہے۔

مظفرآباد یونیورسٹی کالج گراونڈ میں مرکزی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شہد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ 8 بجکر 52 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی ۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے شہدائے زلزلہ کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ مظفرآباد میں بحالی اور ریلیف آپریشن میں شامل بین الاقوامی برادری کے اظہار تشکر کے لئے مدد کرنے والے ممالک کے قومی پرچم آویزاں کیے گئے۔

میرپور آزاد کشمیر میں شہدا زلزلہ کی یاد میں واک اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ واک کا آغاز قائداعظم اسٹیڈیم سے ہوا جو چوک شہیداں سے واپس اسٹیڈیم میں پہنچے ۔ واک میں فلاحی ادارے کے بچوں سمیت سکولز ، کالجز کے طلبا اور سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔