Friday, March 29, 2024

آٹھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ ‘ آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو امدادی کارروائیوں کیلئے روانہ کر دیا

آٹھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ ‘ آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو امدادی کارروائیوں کیلئے روانہ کر دیا
October 26, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان میں آٹھ اعشاریہ ایک شدت سے آنے والے خوفناک زلزلے نے تباہی پھیلا دی ہے۔ پاک فوج کو کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شدید ترین زلزلے کے پیش نظر ہدایات جاری کی ہیں کہ پاک فوج کے جوان ہدایات کا انتظار کیے بغیر متاثرہ علاقوں میں جلدازجلد پہنچیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر سے مکانات اور عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔