Friday, April 26, 2024

آٹا کی مقررہ نرخ پر فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

آٹا کی مقررہ نرخ پر فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
July 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتظامیہ کو 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا آٹا کی مقررہ نرخ پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے آٹے کے تھیلے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں ۔ عثمان بزدار نے کہا محکمہ خوراک اور انتظامیہ 24 گھنٹے کے اندر مقررکردہ نرخ پر آٹے کی فروخت کیلئے ہر ضروری انتظامی اقدام اٹھائیں۔ متعلقہ محکمے آٹے کی سپلائی اور سرکاری قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔ ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔ مقرر کردہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر آٹے کی فروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ سرکاری گندم کی ریلیز کے بعد آٹا تھیلا کی سرکاری قیمت پر عوام کی فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کروں گا۔ حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ محکمہ خوراک کے حکام اور انتظامی آفیسرز فیلڈ میں نکلیں، مارکیٹوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔