Friday, May 3, 2024

آٹا چینی چور جیل جانیوالے ہیں ، رانا ثناء اللہ

آٹا چینی چور جیل جانیوالے ہیں ، رانا ثناء اللہ
May 2, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما  رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کی واپسی پر حکومت کے ستارے گردش میں آگئے ہیں ، آٹا چینی چور جیل جانیوالے ہیں

اپوزیشن نے شیخ رشید کے دعوے اور پیش گوئیاں جھوٹ کا پلندہ قرار دےدیں۔مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رنا ثنا اللہ نے کہا شیخ رشید کی مثال کیا پدی اور کیا پدی کا شورابہ ہے ،  نیب نیازی گٹھ جوڑحکومتی مشینری استعمال کرکے شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کا جتن کررہا ہے ،سیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں، اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں ۔

لیگی رہنما طلال چودھری نے نائنٹی ٹو نیوز گفتگو کرتے ہوئے یخ رشید اپنی وزرت پر بات کرنے کے قابل نہیں ،یہ گیارہ مہینے جھوٹ بولتے ہیں ، کم از کم اس ماہ ہی سچ بول لیں۔

لیگی رہنماؤں نے کہا کہ شہباز شریف کے لندن سے لوٹنے کے بعد  حکومت کے ستارے گردش میں آگئے ہیں  ، عید سے پہلے اور بعد میں عوام کا آٹا چینی چوری کرنے والے جیل جانے والے ہیں ۔