Friday, May 10, 2024

آٹا مہنگا ہونے کیخلاف انکوائری مکمل، فلور ملز مالکان کا کارٹل ثابت ہو گئے

آٹا مہنگا ہونے کیخلاف انکوائری مکمل، فلور ملز مالکان کا کارٹل ثابت ہو گئے
December 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ایک بڑے سکینڈل کا سراغ لگا لیا۔ آٹا مہنگا ہونے کیخلاف انکوائری مکمل کر لی گئی۔ فلور ملز مالکان کا کارٹل ثابت ہو گئے۔ دستاویز کے مطابق بوگس فلورملز کا کوٹہ حاصل کرکے عوام کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ گذشتہ 6 ماہ میں آٹا 20 روپے فی کلو تک مہنگا کیا گیا ۔ آٹے کی قیمت بڑھا کر عوام سے 30 ارب روپے سے زائد وصول کیے گئے۔ وزیراعظم کو ارسال کردہ مسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلور ملز مالکان حساس ڈیٹا شئیر کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پاکستان میں گندم کی پروکیورمنٹ اور ترسیل کا نظام انتہائی ناقص ہے۔ مسابقتی کمیشن کی عوام اور کسانوں کی بہتری کیلئے 14سفارشات تیار کر لیں۔ وزیراعظم عمران خان نے آٹا مہنگا کرنے والوں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا۔ مسابقتی کمیشن نے حکومت کو آٹے کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ 2009 سے فلور ملز مالکان خلاف قانون آٹے کی قیمت فکسڈ کرنے میں ملوث رہے۔ سی سی پی نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پر گندم کے آٹے کی قیمتوں کو فکس کرنے پر ساڑھے سات کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔ سی سی پی نے اس ضمن میں اپنا آرڈر جاری کر دیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں کو فکس کرنے کے ساتھ ساتھ آٹے کی پیداوار کی مقدار کو بھی فکسڈ کیاتھا۔ ایسوسی ایشن نے حساس تجارتی معلومات کے تبادلے کے لئے اپنا پلیٹ فارم فراہم کیا جو کمپیٹیشن ایکٹ کی شق 4 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔