Monday, May 13, 2024

آٹا مزید مہنگا، 72 روپے کا فی کلو ہوگیا

آٹا مزید مہنگا، 72 روپے کا فی کلو ہوگیا
August 7, 2020
لاہور (92 نیوز) آٹا مزید مہنگا، 72 روپے کا ایک کلو ہوگیا، آٹا چکی مالکان نے مہنگی گندم کا جواز پیش کردیا، شہریوں کی شیخ مزید بلند ہونے لگی۔ ضروری اشیاء کی قیمتوں کا معاملہ حکومت اختیار سے باہر نظر آنے لگا۔ آٹا چکی مالکان نے ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں دو روپے اضافہ کردیا۔ آٹے کی فی کلوقیمت بہترروپے مقرر کردی گئی۔ آٹا چکی مالکان نے آٹا مہنگا کرنے کا جواز پیش کیا ہے کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا فروخت نہیں کیا جا سکتا، شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا بنیادی ضروری کی چیز ہے، بھوکوں مر جائیں گے۔ آٹے کی قیمتوں بڑھنے پر تندورمالکان نے بھی روٹی مزید مہنگی کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔