Thursday, May 9, 2024

آٹا بحران کے ذمہ داروں سے واقف،نام نہیں بتانا چاہتا،وزیر اعظم

آٹا بحران کے ذمہ داروں سے واقف،نام نہیں بتانا چاہتا،وزیر اعظم
January 26, 2020
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بڑا انکشاف کر دیا ،ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہا کہ جانتا ہوں کہ آٹا اور گندم بحران  کا ذمہ دار کون ہیں ،میرے پاس لوگوں کی معلومات موجود ہیں لیکن نام سامنے نہیں  لانا چاہتا،بہتر ہوگا سب اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں ۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کےدوران فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرشدید تنقید کی  ، راجہ ریاض نے کہا حلقےکےعوام ہمیں مارنے کےدرپےہیں۔ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کا احساس ہے مگر  قرضوں کےبوجھ تلےدبےہوئےہیں۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے احمد حسن ڈیہر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کےخلاف شکایات لگا دی، کہنے لگے شاہ محمود قریشی تمام فنڈز خود لے جاتے ہیں  اور انہیں کچھ نہیں ملتا۔