Monday, May 13, 2024

آٹا بحران کی اصل وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے ، سعید غنی

آٹا بحران کی اصل وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے ، سعید غنی
January 19, 2020
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں ہماری کوتاہی سے آٹا بحران آیا تو پنجاب میں کیا وجہ بنی ، آٹا بحران کی اصل وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے ۔ سعید غنی نے کہا کہ  وفاقی حکومت نے کوئی منصوبہ بندی نہ کی ، تین لاکھ ٹن  گندم پنجاب اور بلوچستان کے گوداموں سے اٹھانا تھی مگر ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث 10 دن کی تاخیر ہوئی ۔ سعیدغنی نے فردوس شمیم نقوی کو فارغ آدمی قرار دے دیا۔