Monday, May 13, 2024

آٹا بحران، لاہور میں چکی آٹے کی قیمت کا تعین نہ ہوسکا، کے پی کے میں روٹی کا وزن کم

آٹا بحران، لاہور میں چکی آٹے کی قیمت کا تعین نہ ہوسکا، کے پی کے میں روٹی کا وزن کم
January 22, 2020
لاہور / پشاور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چکی آٹے کی قیمت کا تعین نہ ہوسکا، قیمت کے معاملے پر آٹا چکی ایسوسی ایشن اورضلعی حکومت کے درمیان ٹھن گئی جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نان بائیوں کے سامنے بے بس ہو گئی، روٹی کا وزن کم کرنے پر اتفاق ہو گیا، 10 روپے والی روٹی کا وزن 115 گرام کردیا گیا۔ آٹے کا بحران ہے کہ قابو میں آنے کی بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے، ضلعی انتطامیہ لاہور کی جانب سے چکی مالکان کو کل پنتالیس روپے فی کلو آٹا فروخت کا کہا گیا، جس پر انہوں نے آج ہڑتال کردی،جنرل سیکرٹری  آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار اور بھاری جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں چکی آٹے کی قیمت کا تعین نہ ہوسکا، قیمت کے معاملے پر آٹا چکی ایسوسی ایشن اورضلعی حکومت کے درمیان ٹھن گئی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نےپانچ بوری گندم فی چکی دینے کا اعلان کرنے کے علاوہ آٹا پنتالیس روپے کلو میں فروخت کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا جیسے چکی مالکان نے مسترد کرتے ہوئے آج ہڑتال کا اعلان کردیا جنرل سیکرٹری ایسوسی ایشن عبد الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں انہیں فوری طور پر بند کیا جائے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام  نے حکومت  سے فوری طور پر معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا، کہتےہیں خدارا انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔ چکی آٹا مالکان نے گزشتہ روز آٹے میں 2 روپے کمی کر کے 68 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کیا جبکہ جنرل سیکرٹری چکی آٹا ایسوسی ایشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ابھی گندم نہیں اور زبردستی 45 روپے میں فروخت کرنے کے لیے گرفتاریاں شروع کر دیں ہے۔ ادھر خیبرپختونخوا حکومت نان بائیوں کےسامنے بےبس ہو گئی، روٹی کا وزن کم کرنے پر اتفاق ہو گیا، 10 روپے والی روٹی کا وزن 115 گرام کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں حکومت اور نان بائیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، حکومت نے قیمت کم کرنے کی بجائے وزن کم کرنے پر اتفاق کر لیا، دس روپے والی روٹی کا وزن 115 گرام کر دیا گیا۔ پہلے 10 رواپے والی روٹی کا وزن 130 گرام ہوتا ہے  ۔ دوری جانب شہریوں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دس روپے کی روٹی ، روٹی نہیں پاپڑ ہے۔ ادھر ملکی صورتحال کی دیکھا دیکھی کوئٹہ میں بھی نان بائیوں نے روٹی کا ریٹ بڑھانے کا مطالبہ کردیا، ایسوسی ایشن ترجمان کا کہنا ہے کل تک نیا ریٹ نہ دیا گیا تو جمعہ سے ہڑتال کردینگے۔