Saturday, May 4, 2024

آٹا اور چینی بحران کے اصل ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ، پیپلزپارٹی

آٹا اور چینی بحران کے اصل ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ، پیپلزپارٹی
May 31, 2020

کراچی ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی بھی آٹا اور چینی بحران کے اصل ذمہ د اروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ سامنے لے آئی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے  رہنما سعید غنی نے کہا کہ  عمران خان نے  300 ارب کا فراڈ کیا، اسد عمر، رزاق داؤد، حفیظ شیخ، عثمان بزدار بھی ذمہ دار ہیں ، نیب نے انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا؟ ۔

صوبائی وزیر تعلیم سعیدغنی ایک بار پھر وفاقی حکومت پر برس  پڑے  ، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب  ، وفاقی وزراء پر سنگین الزامات عائد کردئیے کہا  چینی چوری میں ملوث جو لوگ عوام سے پیسے لوٹتے ہیں وہ عمران خان پر خرچ کرتےہیں ،  عثمان بزدار ، اسد عمر ،حفیظ شیخ اور رزاق داؤد کےخلاف تحقیقات کی جائیں۔

سعید غنی  بولے چینی کمیشن رپورٹ میں حکو متی ذمہ داروں کاتعین نہیں کیاگیا جبکہ  ہم نےجےآئی ٹیزبھگتی ہیں اور آج بھی بھگت رہے ہیں ،   نیب کا وفاقی وزرا کو گرفتار نہ کرنا ایک سوالیہ نشان  ہے ۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ  اس سال کو ئی اسپیشل امتحان نہیں ہوگا دسویں  اور بارہوں جماعت کےطلباکو 3فیصداضافی نمبروں سےپروموٹ کیاجائےگا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ  نے آٹا چینی بحران کے اصل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، کہتی  ہیں حکومت بحران میں ملوث اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مارنا شروع کردیئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ  وفاقی کابینہ میں بیٹھے لوگوں پر سنگین الزامات ہیں،  حکومت اپنے لوگوں کو بچا کر ملبہ اپوزیشن پر ڈالنا چاہتی ہے۔