Friday, April 26, 2024

آٹا اور چینی بحران سے متعلق انکوائری میں انکشافات سامنے آگئے

آٹا اور چینی بحران سے متعلق انکوائری میں انکشافات سامنے آگئے
April 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) آٹا اور چینی بحران سے متعلق انکوائری میں انکشافات سامنے آگئے، انکوائری میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی ذمہ دار بعض شوگر ملز کو قراردیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق شوگر ملز مالکان نے چینی کو کنٹرول کرکے بحران پیدا کیا، چینی بحران کا 5 بڑی شوگر ملز نے فائدہ اٹھایا، جہانگیرترین، خسرو بختیار کی شوگر ملز نے فائدہ اٹھایا۔ انکوائری کمیٹی نے بحران کی مزید تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کی سفارش کردی۔ انکوائری کمیٹی کی فرانزک آڈٹ کی بھی سفارش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چینی کی برآمد کے باعث بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا،  ای سی سی نے دس لاکھ ٹن چینی برامد کرنے کی منظوری دی تھی،  سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے چینی برآمد کرنے کی مخالفت کی تھی۔