Friday, April 26, 2024

آٹا اور چینی اسکینڈلز کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد

آٹا اور چینی اسکینڈلز کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد
April 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) آٹا اور چینی اسکینڈلز کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد کر دی گئی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اسکینڈلز کی تحقیقات کرینگے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد آٹا اور چینی سکینڈل کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد کی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تفتیشی افسران، فارنزک اور قانونی ماہرین شامل ہوں گے۔ نیب نے تمام اداروں سے آٹا اور چینی سے متعلقہ ریکارڈ بھی لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی اور مبینہ سمگلنگ کی تحقیقات ہوں گی ۔ ایف آئی اے کی مکمل رپورٹ  کے بعد نیب باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے گا۔