Sunday, May 12, 2024

آٹا اسکینڈل، وزیر اعظم نے چئیرمین مسابقتی کمیشن کو جھاڑ پلا دی

آٹا اسکینڈل، وزیر اعظم نے چئیرمین مسابقتی کمیشن کو جھاڑ پلا دی
January 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) آٹا اسکینڈل میں ملوث کرداروں کی نشاندہی کرنے والا ادارہ مسابقتی کمیشن زیرعتاب آگیا۔ کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرنے کے بجائے وزیر اعظم عمران خان نے مسابقتی کمیشن کے چئیرمین کو ہی جھاڑ پلا دی۔ مسابقتی کمیشن کو آٹا بحران کی نشاندہی گلے پڑ گئی۔ خراب کارگرگی پر انکوائری کاسامنا، گندم اورآٹا اسکینڈل میں ملوث کرداروں کی نشاندہی کرنے والا ادارہ مسابقتی کمیشن حکومت کے زیرعتاب آگیا۔ مسابقتی کمیشن نے وقت سے پہلے آٹا بحران کی نشاندہی کی۔ کمیشن کی سفارشات پر عمل کے بجائے وزیر اعظم نے مسابقتی کمیشن کے چئیرمین کو ہی جھاڑ پلا دی، خراب کارکردگی پر انکوائری کا حکم بھی دیدیا۔ ذرائع کےمطابق مسابقتی کمیشن نے 10 دسمبر کو وفاقی کابینہ کو حتمی رپورٹ پیش کی اور دومرتبہ وفاقی کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی تھی۔ وزیراعظم نے دو مرتبہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا۔ مسابقتی کمیشن نے 16 دسمبر کو فلور ملز ایسوسی ایشن پر ذمہ داری عائد کرتے ہوئے ساڑھے 7 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ مسابقتی کمیشن نے آٹا بحران سے نمٹنے کے لئے متعدد سفارشات تجویز کی تھیں تاہم وفاقی حکومت نے مسابقتی کمیشن کی سفارشات کو پس پشت ڈال دیا تھا۔