Wednesday, May 8, 2024

آوارہ کتوں نے ایک ہی دن میں چار درجن افراد کو زخمی کردیا

آوارہ کتوں نے ایک ہی دن میں چار درجن افراد کو زخمی کردیا
February 8, 2020
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں ایک بار پھر آوارہ  کتوں نے بچوں اور بڑوں پر حملے شروع کر دیے  جس کا شکار سرجانی ٹاؤن میں ایک معصوم بچی ہوئی ، جس کے چہرے کو آوارہ کتوں نے بُری طرح جھنجوڑ دیا  جبکہ ایک ہی دن میں 4 درجن افراد کو کتوں نے کاٹ کر زخمی کیا ۔ کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار  ہے ، ایک ہی دن میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے  ، شہری گھروں سے نکلتے وقت خوفزدہ رہنے لگے  ، معصوم بچوں کا تو باہر نکلنا خطرناک ہوگیا ۔ سرجانی ٹاؤن میں 6 سال کی بچی کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا ،6 سال کی مبشرہ گلی میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی  اسی دوران کتوں نے معصوم بچی پر حملہ کردیا  اور چہرے کو نوچ ڈالا ۔ بچی کو فوری طور پر این آئی سی ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا  جہاں مبشرہ کے چہرے پر متعدد ٹانکے لگائے گئے ۔ معصوم مبشرہ کے والد نے گلی محلوں میں گھومتے کتوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ، آج شہر قائد میں کتوں کے کاٹنے جانے سے 25 زخمیوں کو انڈس اسپتال  جبکہ جناح ، لیاری جنرل اور عباسی شہید اسپتال میں 2 بچوں سمیت 22 زخمیوں کو لایا گیا ۔